Saturday, May 18, 2024

کراچی ، کورنگی میں ڈاکوؤں نے شہری لوٹ لیا، پورٹ قاسم کے قریب سے تشدد زدہ لاش برآمد

کراچی ، کورنگی میں ڈاکوؤں نے شہری لوٹ لیا، پورٹ قاسم کے قریب سے تشدد زدہ لاش برآمد
April 7, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے شہری کو لوٹ لیا ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتےدیکھا جاسکتاہے،پورٹ قاسم کےقریب ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔

کورنگی میں اسڑیٹ کرائم کی وارداتیں تھم نہ سکیں ۔ 92 نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے ، شہری گلی میں جیسے ہی رکا موٹر سائیکل سوار ملزمان آ دھمکے، ملزمان نے اسلحے کے زور پر شہری کے جیب سے موبائل فون اور نقد رقم لوٹ لی جبکہ شہری واردات ہوتےدیکھتے رہے لیکن ڈرکےمارےبیچ میں نہیں آئے۔

چند ہی لمحوں مین   میں واردات مکمل کرکےملزمان باآسانی فرار ہوگئے۔

دوسری جانب پورٹ قاسم کے قریب پارکنگ میں کھڑے آئل ٹینکر کے نیچے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، پولیس کےمطابق مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔