Thursday, April 18, 2024

کراچی ، کورنگی میں شہری نے پیسے واپس نہ کرنے پر اپنی عدالت لگا لی

کراچی ، کورنگی میں شہری نے پیسے واپس نہ کرنے پر اپنی عدالت لگا لی
August 30, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں شہری نے پیسے واپس نہ کرنے پر اپنی عدالت لگا لی۔ ملزمان نے عدنان کو چور قرار دے کر تشدد کانشانہ بنایاجس سے اس کی موت ہو گئی ۔ معمولی رقم کے تنازع پر دو بھائیوں نے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ عبدالرحمان اور اس کے بھائی زاہد کو عدنان نامی نوجوان سے دو لاکھ اسی ہزار روپے لینے تھے لیکن وہ ہاتھ نہیں آرہا تھا۔ دونوں بھائیوں نے گذشتہ روز  عدنان کو کورنگی میں دیکھا تو چور چور چلانا شروع کر دیا۔ شہریوں نے عدنان کر پکڑ کرتشدد کا نشانہ بنا دیا۔ ملزمان عدنان کو اپنے ساتھ لے گئے اور وہاں بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی موت ہو گئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے واقعے کو چوری کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی، لیکن ابتدائی تفتیس کے بعد معاملات کھل گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ تمام شوائد اکھٹے کرلئے ہیں ۔ عدالت سے ملزمان کو کڑی سزا دلوائیں گے۔