Thursday, May 9, 2024

کراچی کورنگی میں دو منزلہ مکان کی چھت گرنے سے 3افراد جاں بحق

کراچی کورنگی میں دو منزلہ مکان کی چھت گرنے سے 3افراد جاں بحق
February 4, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کورنگی میں دو منزلہ مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہو گئے ، جاں بحق افراد میں گھر کا سربراہ لیاقت، اُس کی 20 سالہ بیٹی اور سات سال کا نواسہ ایان شامل ہیں ۔ کورنگی میں صبح سویرے ایک خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی  ،گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے  ۔ چھت گرنے سے گھر ملبے کا ڈھیر بن گیا  ۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کام شروع کیا  ، کچھ دیر بعد ریسکیو عملہ بھی پہنچ گیا  ۔ جاں بحق ہونیوالے شخص کے بیٹے نے اپنے رشتہ داروں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چھت پر کچھ پھینکا جس سے چھت منہدم ہو گئی  ۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ  اُن کا اپنی پھوپھو سے جھگڑا چل رہا ہے  ، اور اُن کے بیٹوں نے چھت پر کچھ پھینکا تھا ۔ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے تینوں افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیں ۔ دوسری جانب کراچی میں یو پی موڑ کے قریب بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی جب کہ دو ملزموں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق  ملزموں نےاےٹی ایم توڑکررقم لوٹی اوربینک میں داخل ہونےکی کوشش کی  ،  نور محمد گوٹھ میں مبینہ  پولیس مقابلے کےدوران دومطلوب  ملزم  گرفتارکرلئے جبکہ گلبرگ سے بھی دو اسٹریٹ کرمنل دھر لئےگئے۔