Thursday, May 2, 2024

کراچی ، کورنگی مین ملبے کا پتھر لگنے سے 6سالہ بچہ جاں بحق

کراچی ، کورنگی مین ملبے کا پتھر لگنے سے 6سالہ بچہ جاں بحق
January 10, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کا ملبہ نہ اٹھنا شہریوں کی جانیں لینے لگا،کورنگی میں  ملبے کا پتھرلگنے سے چھ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔شہریوں نے مطالبہ کیاہےکہ ملبہ کو جلداز جلد اٹھایاجائے۔ کراچی میں تجاوزات کیخلاف گرینڈآپریشن کے دوران  گرائی جانے والی تجاوزات کا ملبہ نہیں اٹھایاجاسکا، کورنگی  نمبر 6 میں نوسالہ افغانی بچہ ملبے سے سریا نکال رہاتھا کہ ملبے کاٹکرا اس کے سر پر گرگیا، جس  کی وجہ سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ شہربھر میں یہی صورتحال ہے کہ  جہاں بھی تجاوزات گرائی  گئیں ، ملبہ وہیں  پڑاہے۔ شہریوں کاکہناہےکہ ملبہ اٹھاکر زمین کو اس کے اصل مقاصد کےلئے استعمال کیاجائے۔ ملبہ نہ اٹھائے جانے سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے۔