Saturday, April 27, 2024

کراچی ، کورنگی صنعقی ایریا میں تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی

کراچی ، کورنگی صنعقی ایریا میں تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی
May 20, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی صنعقی ایریا میں تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی۔ حادثے میں 2 مزدور جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے ۔ جان کی بازی ہارنے والوں کی میتیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں جہاں اہلخانہ غم کی تصویر بنے دکھائی دیئے ۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور نے جلد بازی میں بس موڑنے کی کوشش کی ۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا ۔