Tuesday, May 21, 2024

کراچی ، کورنگی بابر مارکیٹ کی 10ناجائز دکانیں مسمار کر دی گئیں

کراچی ، کورنگی بابر مارکیٹ کی 10ناجائز دکانیں مسمار کر دی گئیں
October 13, 2018
کراچی ( 92 نیوز)اینٹی انکروچمنٹ سیل نے کورنگی میں آپریشن کر ڈالا ،  اینٹی اینکروچمنٹ سیل نے کورنگی کی بابر مارکیٹ میں آپریشن کیا، جس میں بھاری مشینری استعمال کی گئی، آپریشن میں پولیس نے بھی معاونت فراہم کی۔ آپریشن کے دوران 10 ناجائز دکانیں، فٹ پاتھ پر بنے چبوترے اور شیلٹر مسمار کئے گئے ۔ دوران آپریشن کیبن، اسٹالز، ٹھیلے اور ہوٹل کا سامان بھی ضبط کرلیا گیا ۔