Friday, April 26, 2024

کراچی کو چھ ماہ میں لاہور جیسا نہ بنا دیا تو وہ اپنا نام بدل دیں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب

کراچی کو چھ ماہ میں لاہور جیسا نہ بنا دیا تو وہ اپنا نام بدل دیں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
April 23, 2018
کراچی (92 نیوز) لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی تاریخیں دے کر نام بدلنے کی باتیں کرنے والے شہبازشریف نے ایک اور نئی ڈیڈ لائن دے دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو چھ ماہ میں لاہور جیسا نہ بنا دیا تو وہ اپنا نام بدل دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کراچی پہنچے تو جوش خطابات میں بڑے بڑے دعوے کرتے رہے ۔ ایک جگہ خطاب میں کراچی کو نیو یارک تو دوسری جگہ کراچی کو لاہور بنانے کا وعدہ کر دیا۔ بات یہیں ختم نہیں ہوئی۔ شہبازشریف نے پھر مائیک سنبھالا اور ایک نئے وعدے کے ساتھ اپنا نام بدلنے کا اعلان کر دیا۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ شہبازشریف نے نام بدلنے کی بات کی ہو۔ اس پہلے بھی  موصوف لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کیلئے کئی تاریخیں دے چکے اور اپنا نام بدلنے کی قسمیں بھی کھا چکے ہیں۔ شہبازشریف نے وعدہ کیا کہ وہ دوبارہ اقتدار میں آئے تو کچرا صاف اور کراچی کو چھ ماہ میں لاہور بنا دیں گے۔ شہریوں نے کہا کہ پانچ سال سے ملک میں ن لیگ کی حکومت ہے۔ شہبازشریف کو کراچی کی پہلے یاد کیوں نہ آئی۔