Saturday, April 20, 2024

کراچی کو قبضےسےنہیں جدوجہد کےذریعےجیتں گے:سینیٹرسعید غنی      

کراچی کو قبضےسےنہیں جدوجہد کےذریعےجیتں گے:سینیٹرسعید غنی      
January 8, 2017

 کراچی(92نیوز)پیپلزپارٹی کے سینیٹرسعیدغنی کہتے ہیں پیپلزپارٹی کراچی کوقبضے سے نہییں سیاسی جدوجہدکے ذریعے جیتے گی  جولوگ نائن زیرو کاقبضہ نہیں چھڑاسکتے وہ  کس منہ سے وزیراعلٰی سندھ کالانے دعویٰ کررہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے سینیٹرسعیدغنی کاکہناہے کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے کراچی سے بچی کھچی غنڈہ گردی جمہوری اندازمیں  ختم کرادیں گےایم کیوایم وزیراعلٰی سندھ لانے کے خواب دیکھناچھوڑ دے ۔

پی پی میڈیاسیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹرسعیدغنی نے عدلیہ سے اپیل کی وہ ڈاکٹرعاصم حسین کی بیماری کے پیش نظران کے مقدمات کی سماعت میں تیزی لائے۔سینیٹر غنی نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کو ختم نے کی خبروں کی تردید کی.اس موقع پر پر ایم کیو ایم پاک سر زمین پرٹی آل پاکستان مسلم لیگ عوامی نیشنل پارٹی اور مجلس وحدت المسلمین کے مقامی رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔