Thursday, April 25, 2024

کراچی کو تباہ کرکے تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، مصطفیٰ کمال

کراچی کو تباہ کرکے تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، مصطفیٰ کمال
July 27, 2020
کراچی (92 نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کو تباہ کرکے تقسیم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، ذمہ داروں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جانے چاہیئں۔ مصطفی کمال نے نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں لاوا پک رہا ہے۔ ایک ٹائم بم ہے جو کسی بھی وقت پھٹ جائے گا۔ میئرکراچی ہمیشہ اختیارات کا رونا روتے ہیں، ان کے پاس اتنے اختیارات ہیں کہ وہ نالے صاف کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میئرکراچی کے اپنے بیان کےمطابق انہیں اتنےپیسے ملے کہ ساڑے سات سو پراجیکٹ بن سکتے تھے، لیکن سات پراجیکٹ بھی نہیں بنے۔ ذمہ داروں کےنام ای سی ایل میں ڈالنے  چاہیں۔۔ پی ایس پی چیئرمین نے کہا کہ کراچی بیمار ہوگیا ہے۔ پیپلزپارٹی علاج کرتی نہیں، تحریک انصاف کےحوالے کرکےشہرکو آئی سی یو میں ڈال دیا گیا ہے۔ کہا کہ کراچی کو اچھے ڈاکٹرکی ضرورت ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ سندھ میں جمہوری دہشت گردی ہے، پوری نسل کو مارنے والے پروٹوکول میں گھوم رہا ہے۔