Friday, May 3, 2024

کراچی کو استنبول کی طرح ترقی یافتہ شہر بنائیں گے  : سراج الحق

کراچی کو استنبول کی طرح ترقی یافتہ شہر بنائیں گے  : سراج الحق
November 28, 2015
کراچی(92نیوز)جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے آج کراچی میں مزار قائد تک ایک انتخابی ریلی نکالی جس میں جماعت اسلامی کے امیر مولانا سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم کراچی کو استبنول کر طرح ترقی یافتہ شہر بنائیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے آج مزار قائد تک ریلی نکالی ۔امیر جماعت اسلامی نے چیئرمین تحریک انصاف کے ساتھ  ٹرک پرکھڑے ہوکر اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی جماعت کراچی کو استنبول کی طرز پر ترقی یافتہ شہر بنائے گی ۔ ہم یہاں ایک منصفانہ نظام لائیں گے ۔