Sunday, September 8, 2024

سمندری طوفان اشوبا کراچی سے 550کلومیٹر دور رہ گیا!!! ماہی گیر کھلے سمندر میں نہ جائیں : محکمہ موسمیات

سمندری طوفان اشوبا کراچی سے 550کلومیٹر دور رہ گیا!!! ماہی گیر کھلے سمندر میں نہ جائیں : محکمہ موسمیات
June 9, 2015
کراچی (92نیوز) محکمہ موسمیات نے بلوچستان اور کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے وارننگ دی ہے کہ پندرہ فٹ اونچی لہروں کا طوفان آ سکتا ہے۔ ماہی گیر سمند رمیں نہ جائیں، کسی بھی وقت بارشیں شروع ہو سکتی ہیں اور پندرہ فٹ اونچی لہروں کا طوفان آ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان اشوبا کراچی سے پانچ سو پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر رہ گیا ہے۔ سندھ کے ماہی گیر منگل سے جمعرات کے دوران جبکہ بلوچستان کے ماہی گیر بدھ سے جمعہ کے دوران کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں، آج اور کل کراچی میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ آج سے جمعرات کے دوران بلوچستان کے ساحلی اور جنوبی علاقوں جبکہ آج سے بدھ کے دوران کراچی سمیت سندھ کے زیریں علاقوں میں کہیں کہیں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا تاہم آج رات لاہور، اسلام آباد، سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ،، قلات، مکران، کوئٹہ، ژوب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ میں 15 ملی میٹرہوئی جبکہ سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔