Friday, April 26, 2024

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کھلاڑیوں پر بال ٹیمپرنگ کا الزام

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کھلاڑیوں پر بال ٹیمپرنگ کا الزام
February 20, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کھلاڑیوں پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگا دیا۔ پی ایس ایل کا پانچواں ایڈیشن شروع نہیں ہوا تنازعات سامنے آنا شروع ہو گئے۔ عمر اکمل کی معطلی کے بعد عماد وسیم نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ۔ ریفری روشن ماہنامہ کے سامنے بولرز پر بال ٹیمپرنگ کے الزامات لگا دئیے۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کپتانوں کی ریفری کیساتھ میٹنگ میں کہا بولرز بال خراب کریں گے اور آپ کو پتہ بھی نہیں لگے گا ۔ روشن ماہنامہ نے عماد سے استفسار کیا کون بال خراب کرے گا؟ عماد وسیم نے جواب میں وہاب ریاض ، سہیل خان اور روی بوپارا کے نام لیے۔ کراچی کنگز کے کپتان کا کہنا ہے میچ ریفری کے سامنے جو بھی کہا پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے کہا ۔ مجھ سمیت کھیل کو کوئی بھی خراب کرے اس کو نکال دیا جائے ۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا روشن ماہنامہ سے بدھ کے روز ملاقات ہوئی۔ انھوں نے کھیل میں شفافیت برقرار رکھنے پر زور دیا ۔ پاکستان کی اعزازی شہریت سے متعلق سوال پر ڈیرن سیمی نے کہا اگر ایسا ہوا تو انھیں بہت خوشی ہو گی۔