Wednesday, April 24, 2024

کراچی کنگز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ

کراچی کنگز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ
March 2, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کر لیا۔ ڈیرن سیمی کی جگہ پشاور زلمی کی کپتانی وہاب ریاض کر رہے ہیں۔ وہاب ریاض کا کہنا ہے 170 سے زائد رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا آج ایک بار پھر بڑے مقابلے  میں آمنا سامنا  ہواہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلے ہونیوالا میچ کراچی کنگز کے نام رہا تھا ، پشاور زلمی حساب چکتا کرنے کو بے تاب ہے ۔ دونوں ٹیمیں اس سیزن میں ایک بار پہلے بھی  آمنے سامنے آچکی ہیں جس میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو مات دی تھی  ۔ پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائٹیڈ کیخلاف پچھلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ کراچی کنگز نے گزشتہ روز اسلام آباد یونائٹیڈ کو پانچ وکٹ سے شکست دی تھی۔ تجربہ کار آف اسپنر یاسرشاہ نے بھی زخمی اسپنر محمد محسن کی جگہ پشاور زلمی کو جوائن کر لیا ہے ۔ پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی پانچ پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ وہ اب تک پانچ میں سے دو میچ جیتی اور دو ہاری ہے۔ کراچی کنگز چار پوائنٹس کیساتھ پانچویں نمبر پر ہے ، اسے بھی دو میچوں میں فتح اور دو میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔