Friday, April 26, 2024

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی
March 1, 2019
 دبئی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا بدلہ چکا دیا۔ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 28 رنز پر دو کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ کراچی کنگز کے افتخار احمد اور لیونگ اسٹون نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ کراچی نے 134رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا. لیونگ اسٹون 38 اور افتخار احمد 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عماد وسیم نے 19 رنز بنائے۔ لاہور کے لمی چنے نے دو ،یاسر شاہ اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 133 رنز اسکور کیے۔ اے بی ڈی ولئیرز 33 اور سہیل اختر 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کراچی کنگز کے افتخار احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔