Sunday, May 12, 2024

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی
March 12, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کنگز نے 151 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 18 اوور میں حاصل کر لیا۔ شرجیل خان اور بابر اعظم کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو آؤٹ کلاس کر دیا۔ کراچی کنگز کیخلاف لاہور قلندرز کے ان فارم بیٹسمین بین ڈنک  کا بلا چلا اور نہ ہی  شاہین شاہ آفریدی کراچی کنگز کے بلے بازوں کی وکٹیں اڑا سکے۔ میزبان ٹیم نے ٹاس  جیت کر لاہور قلندرز  کو  پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کے اوپنرز نے 49 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔ فخر زمان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد لاہور کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں لیکن دوسرے اینڈ پر کھڑے کپتان سہیل اختر  کراچی کنگز کے باؤلرز کے سامنے ڈٹے رہے اور 68 رنز کی  اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ پروفیسر  حفیظ  نے 35 رنز کی اننگز کھیل کر  کچھ مزاحمت دکھاتے ہوئے ٹیم کا اسکور مقررہ بیس اوورز میں 150 رنز تک پہنچا دیا۔ محمد حفیظ نے 35 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف اور ارشد اقبال نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے اوپنرز شرجیل خان اور بابر اعظم نے لاہور قلندرز کے باؤلرز پر خوب لاٹھی چارج کیا۔ میزبان ٹیم کراچی نے 151 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 18 ویں  اوور میں حاصل کر لیا۔ بابر اعظم نے 69 اور شرجیل خان نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔