Saturday, April 20, 2024

کراچی کنگز سپر اوور میں ملتان سلطانز کو شکست دیگر فائنل میں پہنچ گئی

کراچی کنگز  سپر اوور میں ملتان سلطانز کو  شکست دیگر فائنل میں پہنچ گئی
November 14, 2020

لاہور ( ویب ڈیسک ) پی ایس ایل سیزن فائیو میں  کراچی کنگز نے سپر اوور میں ملتان سلطانز کو  شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کر لی ۔ کراچی کنگز نے سپر اوور میں  13 رنز بنائے ، ملتان سلطانز صرف 9 رنز بنا سکی ۔بابر اعظم 65 رنز بنا کر پلیئر آف دی میچ قرار پائے ۔

پی ایس ایل سیزن فائیو کے  سیمی فائنل میں  کراچی کنگز اور ملتان سلطانز  کی ٹیمیں  مدمقابل ہوئیں ،  کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر  ملتان سلطانز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں  141 رنز بنائے ۔ کراچی کنگز کی ٹیم بھی  مقررہ 20 اوورز میں  141 رنز ہی بنا پائی ۔

سپر اوور  میں کراچی کنگز نے 13  رنز بنائے  جب کہ  14 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 9 رنز ہی بنا پائی ۔ملتان سلطانز کل دوسرے کوالیفائر میں ایلیمینیٹر کی فاتح ٹیم کا مقابلہ کرے گی۔

اس سے قبل  کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جنہوں نے  مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر141 رنز بنائے ۔ ملتان سلطانز کو پہلا جھٹکا 21 رنز پر لگا جب اوپنر ایڈم لیتھ 9 رنز بنا کروقاص مقصود کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے ۔

ٹاپ آرڈر اور کپتان شان مسعود بھی 2 گیندوں پر تین رنز بنا کررن آؤٹ ہو گئے ۔رائل روسو کی مزاحمت بھی 5 رنز پر جواب  دے گئی وہ بھی رن آؤٹ ہوئے ۔

اوپنر ذیشان اشرف نے 21 رنز بنائے وہ عماد وسیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ کراچی کنگز کی  جانب سے روی بوپارا  40 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔خوشدل شاہ 17،شاہد آفریدی 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

142 رنز کے تعاقب میں  کراچی کنگز میدان میں اتری تو اوپنر شرجیل  خان 4 رنز بنا کر چلتے بنے ۔ایلکس ہیلز نے 22،افتخار احمد نے 13 رنز بنائے ۔

اوپنر بابر اعظم 65 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ کپتان عماد وسیم 27 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔

چیڈوک والٹن دو،شیرفن رودر فورڈ،وائن پارنیل اور محمد عامر نے ایک ایک رن بنایا ۔