Friday, March 29, 2024

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
March 1, 2020
راولپنڈی ( 92 نیوز) پاکستان سپر لیگ فائیو کا رنگا رنگ میلہ پاکستان میں جاری ہے جہاں  ایونٹ کے چودہویں میچ میں  کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ  کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ  20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنا ئے ، کراچی کنگز کی ٹیم نے ہدف 19ویں  اوور کی چوتھی گیند پر  5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ [caption id="attachment_269833" align="alignnone" width="500"] بابر اعظم رن آؤٹ ہو گئے ۔بابر اعظم بغیر کوئی گیند کھیلے ہی پویلین لوٹے ۔[/caption] کراچی کنگز کی جانب سے  بابر اعظم بغیر کوئی گیند کھیلے ہی رن آؤٹ ہو گئے ۔شرجیل خان نے چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 38 ، ٹاپ آرڈر ایلکس ہیلز نے تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 52،کیمرون ڈلپورٹ نے تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 38 رنز بنائے ۔ وکٹ کیپر بلے باز چیڈوک والٹن اور کپتان عماد وسیم  ناقابل شکست رہے ، والٹن نے 23 جبکہ عماد وسیم نے 12 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 19 رنز بنائے ۔ اسلام آباد کی جانب سے ڈیل اسٹین ، رومان رئیس  اور احمد سفی عبداللہ  نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ اس سے قبل اسلام آباد کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں  3 وکٹوں کے نقصان پر  183 رنز بنائے ۔ اسلام آباد کی ٹیم بھی  آغاز اچھا فراہم نہ کر سکی ، عماد وسیم نے پہلا اوور پھینکا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ  کے اوپنر کولن منرو نے پہلی پانچ گیندوں کو ضائع کیا جبکہ چھٹی گیند پر سنگل  اسکور کی ۔ محمد عامر نے دوسرا اوور پھینکا ، پہلی گیند  پر کوئی اسکور نہ بناجب کہ کولن منرو دوسری گیند پر  کیچ تھما گئے ۔ اوپنر  لیوک رونکی  نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر 87 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔ ان کی اننگ  دو چھکوں اور 9 چوکوں سے مزین تھی ۔ کپتان شاداب خان نے بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 31 گیندوں پر 54 رنز بنا ڈالے ، انہوں نے چار چھکے اور تین چوکے بھی لگائے  اور ناقابل شکست رہے ۔ [caption id="attachment_269814" align="alignnone" width="500"]کراچی کنگز کی دعوت پر اسلام آباد کی بیٹنگ جاری کراچی کنگز کی دعوت پر اسلام آباد کی بیٹنگ جاری[/caption] ٹاپ آرڈر رضوان حسین نے 14 گیندوں پر ایک چھکے اور دو چوکوں کی مدد سے اسکور 22 رنز بنائے ، ان کا شکار عمر خان نے کیا ، وہ ساتویں اوور کی چوتھی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔ کولن انگرام کی مزاحمت بھی 16 رنز کی رہی ،انہوں نے 12 گیندیں کھیلیں ، ایک چوکا اور ایک چھکا بھی جڑا۔ کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم ، محمد عامر اور عمر خان نے ایک ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا ۔ پانچ باؤلرز کی جانب سے 4،4 کی اوسط سے  20 اوورز پھینکے گئے ۔ عماد وسیم نے 31،محمد عامر نے 40،عمید آصف نے 45 ،کرس جورڈن نے 41 جبکہ عمر خان نے 24 اسکور دیے ۔