Friday, May 3, 2024

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ بارش کی نذر ہو گیا

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ بارش کی نذر ہو گیا
March 7, 2020
لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو میں ایک اور میچ بارش کی نذر ہو گیا، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کی نذر ہو گیا، ملتان سلطانز نے 16.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے تھے، دونوں ٹیموں کو ایک ،ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔ کراچی کنگز کے ملتان سلطانز سے حساب چکتا کرنے کے ارمان پانی میں بہہ گئے، لاہور میں بارش کے باعث کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ بارش کی نذر ہوگیا، دونوں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ملتان سلطانز کا آغاز اچھا نہ تھا اور 64 رنز پر 6 کھلاڑیوں کے پویلین لوٹنے پربوم بوم شاہد آفریدی نے ملتان کی ڈوبتی نیا کو سہارا دیا اور 17 گیندوں پر 35 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ 17ویں اوور میں ملتان سلطانز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے تھے کہ بارش نے انٹری دے دی، مسلسل بارش کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور میچ کو ملتوی کر دیا۔ کراچی کنگز کی جانب سے عامر یامین اور عماد وسیم  نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں، ملتان سلطانز کی ٹیم 9 پوئنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے سات سات نمبر ہیں، تاہم بہتر رن ریٹ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے، پشاور تیسرے نمبر پر ہے۔