Thursday, March 28, 2024

کراچی : کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے شہر کی خصوصی مانیٹرنگ

کراچی : کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے شہر کی خصوصی مانیٹرنگ
October 24, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے عاشورہ کے مرکزی جلوس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ ہیلی کاپٹرز سے فضائی نگرانی کا عمل بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق نشترپارک تاامام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر تک جلوس کی گزرگاہ پر دوسو سے زائد خصوصی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں بھی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی جا رہی ہے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں موجود عملہ جلوس کے راستوں سمیت دیگر چھوٹی بڑی سڑکوں کی بھی مانیٹرنگ کر رہا ہے جبکہ کسی بھی مشکوک شخص یا گاڑی کی موجودگی پر فوری پولیس اور رینجرز کو مطلع کیا جاتا ہے۔ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں پولیس اور رینجرز کے افسران بھی تعینات ہیں جو ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر جلوس میں موجود ٹیموں اور شہر میں تعینات نفری کو مطلع کر کے علاقہ کلیئر کروا دیتے ہیں۔