Friday, March 29, 2024

کراچی، کلفٹن کی نہر خیام کی چائنہ کٹنگ ، سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کیخلاف ریفرنس کی سفارش

کراچی، کلفٹن کی نہر خیام کی چائنہ کٹنگ ، سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کیخلاف ریفرنس کی سفارش
April 3, 2019

 کراچی (92 نیوز) نیب حکام نے کلفٹن کی نہر خیام میں چائنہ کٹنگ پر سابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی منظور قادر کاکا سمیت 14 افراد کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کی سفارش کر دی۔

 نیب حکام کا کہنا ہے 14 ملزمان نے نہر خیام کی چائنہ کٹنگ کرکے سرکاری رفاعی زمین اربوں روپے میں فروخت کی۔ پلاٹوں پر شاپنگ پلازہ، شادی ہال اور ہوٹل  سمیت دیگر تعمیرات کی گئیں۔

 کے ایم سی، واٹر بورڈ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے پلاٹوں پر تعمیرات کے لیے این او سی دی اور نقشے پاس کیے۔ پانی، گیس، بجلی روڈ سمیت دیگر بنیادی سہولتوں کی بھی منظوری دی گئی۔

 نہر خیام کی چوڑائی 180 فٹ تھی چائنہ کٹنگ کے بعد اب چوڑائی 90 فٹ ہوگئی ہے۔