Friday, April 19, 2024

کراچی ، کلفٹن زمزمہ میں نجی بینک کو لوٹنے کی کوشش ناکام

کراچی ، کلفٹن زمزمہ میں نجی بینک کو لوٹنے کی کوشش ناکام
August 25, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے کلفٹن زمزمہ میں نجی بینک کو لوٹنے کی کوشش ناکام ہو گئی ۔ ملزمان نے لاکر کاٹنے کی کوشش کی تو ایمرجنسی الارم بج گیا۔ کلفٹن کے علاقے زمزمہ میں نجی بینک کا گارڈ لٹیرے کا ساتھی نکلا ۔ بینک لوٹنے کیلئے ملزم کو بینک میں بلایا اور کیش روم میں بھیج دیا۔ لاکر کاٹنے کی کوشش کے دوران الارم بجنے لگا جس کی آواز سنتے ہی گارڈ نے ملزم کو بینک سے فرار کروا دیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے بینک کے گارڈ کو گرفتار کر لیا۔