Saturday, April 20, 2024

کراچی: کلری لیاری میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار عزیر جان گروپ کے تین کارندے ہلاک

کراچی: کلری لیاری میں پولیس مقابلہ، لیاری گینگ وار عزیر جان گروپ کے تین کارندے ہلاک
May 23, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے علاقے کلری لیاری میں مبینہ پولیس مقابلے میں لیاری گینگ وار عزیر جان گروپ کے تین کارندے مارے گئے جبکہ ملیر ماڈل کالونی میں ہوٹل کے مالک کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے کلری میں عزیر بلوچ کے کارندوں سے پولیس کا آمنا سامنا ہوا۔ اسی دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزم سکندر عرف سکو، سمیر عرف سمو اور جہانگیر عرف جینگو مارے گئے۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور اغوا کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزموں کے قبضے سے دستی بم، نائن ایم ایم پستول اور متعدد گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ ادھر پاپوش نگر سے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں مطلوب ملزم راشد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ دوسری جانب ملیر ماڈل کالونی کے علاقے میں ہوٹل کے مالک صولت حسین کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ ملیر میں دو روز کے دوران ہوٹل مالک کی ٹارگٹ کلنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ایک روز قبل بھی ملیر پندرہ کے علاقے میں عبدالوہاب کو دو بیٹوں سمیت قتل کردیا گیا۔ مقتول اہلسنت و الجماعت کا کارکن تھا۔