Thursday, May 2, 2024

کراچی ، کلاکوٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول

کراچی ، کلاکوٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول
May 12, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے کلاکوٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی۔ فوٹیج میں حملہ آور اسد اور طلحہ کو آتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ دو روز قبل لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں مسلم لیگ ن کے ڈسٹرکٹ دفتر پر حملہ ہوا تھا جس میں اسد نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان اسد اور طلحہ ایک موٹر سائیکل پر آئے اور اندر داخل ہوتے ہی عقیل رحمانی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی آواز سن کر لوگوں کی بھی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی تھی جس کے بعد پولیس نے آپریشن کر کے لیاری گینگ وار کے تین کارندوں کو ہلاک کر دیا تھا جن کا تعلق لیاری گینگ وار کے زاہد لاڈلا گروپ سے ہے۔