Tuesday, April 23, 2024

کراچی : کریکر حملے میں پانچ افراد زخمی

کراچی : کریکر حملے میں پانچ افراد زخمی
September 28, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں کریکر حملہ سے  پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق  نامعلوم افراد نے کریکر کا دھماکا کھارادر میں مہران بیکری کے قریب کیا جس سے پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ زخمیوں میں فضل، یاسین، زار، گلستان اور تاج محمد شامل ہیں جن کو ابتدائی طبی امداد کیلئے  اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ دوسری طرف کریکر دھماکے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی ۔ سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔