Thursday, April 18, 2024

کراچی ، کرپشن کے خلاف کارروائیوں میں تمام اداروں کے ساتھ تعاون کا اعلان

کراچی ، کرپشن کے خلاف کارروائیوں میں تمام اداروں کے ساتھ تعاون کا اعلان
April 26, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ میں نیب کے چھاپوں، گرفتاریوں میں تیزی آ گئی جس پر سندھ کے انتظامی محکموں کے سیکریٹریز،سربراہان کا خفیہ غیر رسمی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کرپشن،بدانتظامی ،بے ضابطگی سے بیزار بیوروکریسی کا اہم امور پرکرپشن کے خلاف کارروائیوں میں تمام اداروں کےساتھ تعاون کا اعلان کیا۔ اجلاس گالف کلب کراچی میں گزشتہ شب ہوا جو کئی گھنٹے جاری رہا۔ صوبے کے اعلی افسران نے سندھ سیکریٹریٹ میں چھاپوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔  وزرا، سیاسی شخصیات کے غیر تحریری، زبانی اور افراد کے ذریعے دیئے گئے احکامات نہ ماننے کا اعلان بھی کیا۔ سینئر بیوررکریٹس نے کہا کہ کرپشن کرنے والے افسران کو استعمال کرتے اور مال بٹورتے ہیں،سندھ کی بیورورکریسی سرکاری امور کی انجام دہی میں محتاط رہے۔ غیر رسمی اجلاس میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماوں کے رشتہ دار بیوروکریٹس شریک نہیں ہوئے۔ افسران کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قواعد اور قانون کے مطابق قومی اداروں کو درکار معلومات ،دستاویز دی جائینگی۔