Saturday, May 18, 2024

کراچی: کرپشن کیس میں ملوث سابق سیکریٹری بلدیات علی احمد عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر کمرہ عدالت سے فرار

کراچی: کرپشن کیس میں ملوث سابق سیکریٹری بلدیات علی احمد عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر کمرہ عدالت سے فرار
May 13, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) سندھ ہائیکورٹ میں کرپشن کیس میں ملوث سابق سیکریٹری بلدیات علی احمد عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر کمرہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے سابق سیکریٹری بلدیات علی احمد لُند کیخلاف کرپشن کیس کی سماعت کی۔ پروسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ علی احمد مختلف اہم سرکاری عہدوں پر فائز رہے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جن میں زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور چائنا کٹنگ بھی شامل ہے۔ ملزم نے غیرقانونی طور پر اڑتیس کروڑ کے اثاثہ جات بھی بنائے۔ عدالت نے ملزم سے اس کے بینک اکاؤنٹ میں موجود اڑتیس کروڑ روپے کے حوالے سے تفصیلات طلب کیں تاہم علی احمد جواب دینے سے قاصر رہے جس پر عدالت نے ملزم علی احمد لند کی عبوری ضمانت مسترد کرتے ہوئے درخواست نپٹا دی تاہم ملزم ضمانت مسترد ہوتے ہی کمرہ عدالت سے فرار ہو گیا جس پر نیب افسران کی دوڑیں لگ گئیں تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔