Sunday, May 19, 2024

کراچی ، کرپشن کیخلاف نیب کی کارروائیاں ، محکمہ پبلک ہیلتھ ، دیہی ترقی کے دفاتر پر چھاپہ

کراچی ، کرپشن کیخلاف نیب کی کارروائیاں ، محکمہ پبلک ہیلتھ ، دیہی ترقی کے دفاتر پر چھاپہ
May 15, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں کرپشن کے خلاف نیب کی کارروائیوں میں تیزی آ گئی۔ نیب نے محکمہ بلدیات کے بعد محکمہ پبلک ہیلتھ اور دیہی ترقی کے دفاتر سے روشن سندھ اور سولر لائٹ واٹر سپلائی اسکیمز کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ چھاپہ سیکرٹری پبلک ہیلتھ ریاض الدین میمن کی غیر موجودگی میں مارا گیا۔  دونوں دفاتر سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ نیب نے میڈیا کو تفصیلات دینے سے گریز کیا۔ نیب کراچی میں مختلف محکموں کی مختلف اسکیموں میں کرپشن کی تحقیقات کی جارہی ہے۔