Friday, March 29, 2024

کراچی : کانگو سے پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد تینوں بڑے ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز فعال

کراچی : کانگو سے پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد تینوں بڑے ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز فعال
August 29, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں رواں سال کانگو سے پانچ  افراد کی موت کےبعد محکمہ صحت جاگ گیا، تین بڑے ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز فعال کردیئے، ماہرین نے جانوروں کی صفائی کا خیال رکھنے کا مشورہ دیدیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں کانگو نےسراٹھایا تو محکمہ صحت کو بھی فرض یاد آیا،پانچ افراد کی زندگی کا چراغ بجھا تو جناح،سول اور عباسی شہید ہسپتال میں آئسولیشن وارڈز فعال کردیئے گئے۔ فوکل پرسن ڈاکٹر حنا حیات کے مطابق کانگو سے نمٹنے کےانتظامات کرلئے ہیں جبکہ سٹاف کی تربیت بھی مکمل ہوچکی ہے۔ دوسری جانب طبی ماہرین نے بیوپاری اور شہریوں کو جانوروں کی صفائی