Monday, September 16, 2024

کراچی: کالعدم تنظیموں، عسکریت پسند گروہوں کے گٹھ جوڑ کی تحقیقات میں تیزی

کراچی: کالعدم تنظیموں، عسکریت پسند گروہوں کے گٹھ جوڑ کی تحقیقات میں تیزی
April 9, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں کالعدم تنظیموں اور عسکریت پسند گروہوں کے گٹھ جوڑ کی تحقیقات تیز کر دی گئیں۔ پچاس سے زائد ٹیلفون نمبروں کا ڈیٹا اور دو ماہ کے دوران گرفتار تخریب کاروں کی تفتیشی رپورٹس مرتب کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عسکریت پسند گروہوں اور کالعدم تنظیموں کے گٹھ جوڑ کی تحقیقات تیز کر دیں۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران گرفتار ہونے والے مخصوص گروہ کے کارندوں اور تخریب کاروں کی تفتیشی رپورٹس کو یکجا کیا جا رہا ہے جبکہ ان ملزموں سے حاصل کردہ 50 سے زائد ٹیلیفون نمبرز کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلہ شہر میں دہشت گردی اور تخریب کاری کی بڑھتی وارداتوں کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ شہر میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور بھتہ خوری کی نئی لہر کی تحقیقات بھی تیز کر دی گئی ہیں اور انسداد بھتہ سیل کی جانب سے اہم وارداتوں کی جیوفنسگ رپورٹس بھی یکجا کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں سے تحقیقات کے دوران کئی گروہوں کے سرغنہ اور سہولت کاروں کی نشاندہی ہوئی ہے اور اگلے 48 گھنٹوں کے دوران کئی اہم ملزموں کی گرفتاریاں کر لی جائینگی۔