Sunday, May 12, 2024

کراچی ، کالعدم تنظیم کے دو کارندے گرفتار

کراچی ، کالعدم تنظیم کے دو کارندے گرفتار
March 28, 2021

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں رینجرز اور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 کارندوں کو گرفتار کرکے شہر قائد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ۔

سندھ رینجرز اور پولیس نے گڈاپ میں مشترکہ کارروائی کی ، کالعدم حزب الاحرار ٹی ٹی پی کے دو دہشتگرد شکنجے میں لے لیے ، ملزمان سے کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے  جبکہ گزشتہ ماہ بھتہ نہ دینے والے تاجر کو فائرنگ کرکے زخمی بھی کیا تھا ۔

دوسری جانب فیڈرل بی ایریا میں ایک چور شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، جسے کھمبے سے باندھ کر علاقہ مکینوں نے تشدد کا  نشانہ بنایا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کیا ۔

ادھر اسٹیل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 لٹیروں کو گرفتار کیا ، ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں 4 مقدمات درج ہیں ،، ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور چھینی
ہوئی موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔