Friday, April 19, 2024

کراچی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور لٹریچر برآمد

کراچی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور لٹریچر برآمد
August 6, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی شہر میں تخریب کاری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا، شیرشاہ سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور لٹریچر برآمد کرلیا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین کہتے ہیں دہشت گرد پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرتے ہیں، سوشل میڈیا سمیت نئے افراد کی ذہن سازی میں بھی ملوث ہیں۔ نیٹ ورک نے ریلوے ٹریک، کوئلہ ٹرین اور گیس پائپ لائن کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی تھی۔

فدا حسین کے مطابق دہشتتگردوں کو حساس ادارے کی مدد سے پکڑا گیا، نیٹ کے مزید دہشتگردوں کی تلاش کے لیے چھاپے جاری ہیں۔