Thursday, May 9, 2024

کراچی، کالا پل پرموٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ، 2 سگے بھائی جاں بحق

کراچی، کالا پل پرموٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ، 2 سگے بھائی جاں بحق
February 8, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کےعلاقے کالا پل پرموٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، مقتول کے بیٹے نے چچی کے بھائیوں پر قتل کا شبہ ظاہرکردیا، پولیس کا بھی کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

کراچی میں کالا پل کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین کی شناخت سید ساجد اور سید عابد کی نام سے ہوگئی۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے دس خول ملے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ مقتولین اور مخالف گروپ کے خلاف محمود آباد، ڈیفنس اور بلوچ کالونی تھانے میں مقدمات درج ہیں۔ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کروائے ہوئے ہیں۔ مقتولین عدالت میں پیشی کےبعد گھر واپس جارہے تھے۔

مقتول عابد کے بیٹے شہریار کا کہنا ہے کہ چچا ساجد کا سسرال والوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ انہوں نے چچا کے گھر پر حملہ بھی کیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔