Friday, May 17, 2024

کراچی ، کارڈیواسپتال میں سہولیات کا فقدان ، مریض خوار

کراچی ، کارڈیواسپتال میں سہولیات کا فقدان ، مریض خوار
February 6, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں  دل کےسب سےبڑے کارڈیواسپتال میں سہولیات کافقدان ہے جس کے باعث مریض خوار ہونے پر مجبور ہیں ۔ کراچی میں دل کے علاج کے سب سے بڑے کارڈیواسپتال میں گزشتہ کئی برس سے بستروں کی تعدادمیں اضافہ نہیں کیا جاسکا،کچھ مریض بسترکے انتظار میں کچھ مریض داخلے کے انتظار میں وہیل چیئرز پر وقت گزارنے پر مجبور ہیں۔ قومی ادارہ برائے امراض قلب کی ایمرجنسی کے انچارج ڈاکٹر منور کا کہنا تھا کہ مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کے باوجود بہتر سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ مریضوں اور ان کے رشتے داروں نے مطالبہ کیا کہ اسپتال میں بستروں کی تعداد سمیت دیگر سہولیات  میں اضافہ کیا جائے۔