Friday, April 26, 2024

کراچی کا کچرا صاف کرکے ہی دم لیں گے،وفاقی وزیرعلی زیدی

کراچی کا کچرا صاف کرکے ہی دم لیں گے،وفاقی وزیرعلی زیدی
August 17, 2019
کراچی ( 92 نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی نے کراچی کو گندگی سے پاک کرنے کی ٹھان لی، مہم کو مزید موثر انداز میں چلانے کا عزم دہرادیا، کہا کہ  کچرا صاف کرکے ہی دم لیں گے، ادھر کراچی چیمبر آف کامرس نے صفائی مہم میں ایک کروڑ دینے کا اعلان بھی کردیا۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کراچی کو گندگی سے پاک کرنے کی ٹھان لی ،  چیمبر آف کامرس میں خطاب کے دوران کہا کہ اب پیچھے مڑکر نہیں دیکھنا، شہرکا کچرا صاف کرکے دم لیں گے۔ وفاقی وزیر نے شہر قائد کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنانے کا اعلان بھی کردیا، کہا کہ  صفائی مہم جلد فیز ٹو میں داخل ہوگی، نالوں اور سڑکوں کو کچرے سے بچانے کیلئے کام کرنا ہوگا، جو بھی سڑک پر کچرا پھینکے، اس کی ویڈیو بنائیں۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ نئی شپنگ پالیسی کی منظوری مل گئی ہے، جس سے ایکسپورٹرز کو فائدہ ہوگا، تقریب میں  چیمبر آف کامرس کی جانب سے کلین  مہم کیلئے ایک کروڑ دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔