Thursday, April 25, 2024

کراچی کا کچرا صاف کرنے کیلئے مراد علی شاہ نے جھاڑو اٹھالیا

کراچی کا کچرا صاف کرنے کیلئے مراد علی شاہ نے جھاڑو اٹھالیا
September 22, 2019
کراچی (92 نیوز) ”کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے“، میئر کراچی وسیم اختر اور علی زیدی کی ناکامی کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خود جھاڑو اٹھا لیا،ان کا کہنا ہے کہ 30 دن میں کچرا صاف کرکے دکھائیں گے، اس مقصد کے لیے دن بھر شہر کے دورے بھی کیے۔ سندھ حکومت نے کراچی میں صفائی مہم شروع کردی، لیاقت آباد میں بھاری مشینری سے کچرا اٹھایا گیا، ضلع شرقی میں بدانتظامی دیکھنے میں آئی، طویل عرصے بعد کچرا اٹھائے جانے پر شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بھی صفائی کا مہم کا جائزہ لیا، کنٹونمنٹ میں کچرے کے ڈھیر پر برہمی کا اظہار کیا، مراد علی شاہ نے کہا عارضی گاربیج سنٹر قائم کردیئے،علی زیدی مہم کے دوران کچرا نالوں سے اٹھا کر میدانوں میں پھینک دیا گیا تھا وزیراعلیٰ نے قیوم آباد کا دورہ کیا، گلیوں میں گندگی پر برہم ہوگئے، اس موقع پر مراد علی شاہ اور علی زیدی کا آمنا سامنا بھی ہوا تو دونوں کی ملاقات ہوئی۔مکینوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو شکایت کے انبار لگادیئے۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا 162ارب کا پیکیج کچرہ اٹھانے کیلئے نہیں،کلین کراچی مہم کو بریک لگادی، جہاں ناصر شاہ کو ضرورت ہوگی، وہاں آکر ان کی مدد کریں گے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد کہا سندھ حکومت کی صفائی مہم میں تعاون کروں گا،تمام ڈسٹرکٹ کونسلرکو ہدایت کی ہے مہم میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں۔ سندھ حکومت کی30روزہ صفائی مہم کیا رنگ لائے گی یہ دیکھنا باقی ہے تاہم شہر میں موجود لاکھوں ٹن کچرا دنوں نہیں بلکہ مہینوں میں صاف ہوگا۔