Saturday, April 27, 2024

کراچی کا کچرا 30روز میں صاف کردیا جائے گا، مرتضیٰ وہاب

کراچی کا کچرا 30روز میں صاف کردیا جائے گا، مرتضیٰ وہاب
September 16, 2019
کراچی (92 نیوز) مشیر وزیراعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کا کچرا 30روز میں صاف کردیا جائے گا،وزیراعلیٰ نے تمام ڈی جیز کو ہدایت کی ہے کہ 30 روز کے اندر صفائی کا عمل مکمل کیا جائے۔علی زیدی نے کراچی کو نقصان پہنچایا، وہ اپنی مہم روک دیں،اب کراچی کو ہم صاف کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواہ وہ علاقہ وفاقی اداروں یاکنٹونمنٹس بورڈزکی حدود میں آتا ہو،عارضی جی ٹی ایس بنایاجائےگا،30روزبعدجی ٹی ایس ختم کردیا جائےگا۔ فروغ نسیم نے لوگوں کو تقسیم کرنے کی بات کی، ردعمل پر انہوںنے یوٹرن لیا۔ پنجاب میں قانون وانصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، پنجاب میں یہ آرٹیکل کیوں نافدنہیں کیا،پختونخواہ میں بی آرٹی نہیں بن پارہی،وہاں آرٹیکل 149نافذکیوں نہیں کرتے۔وزیراعظم نے حیدرآباد یونیورسٹی کااعلان کیاتھا،کیا ہوا؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ9ماہ سے سی سی آئی کی میٹنگ کال نہیں کی گئی، آئین کہتاہے ہر3ماہ میں سی سی آئی کی میٹنگ بلانی ہے،سندھ کواس کے حصے کی جائزگیس نہیں دی جارہی،162 ارب روپے کے پیکج کا کیا کیا؟۔ ایف بی آرٹیکس وصولی میں ناکام ہے،اس پرآواز کب بلند کریں گے،ہم کام کرناچاہتے ہیں،خدارا کام کرنے دیں۔ دوسری جانب وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا بھی کہنا ہے کہ ایک ماہ میں کچرے کے انبار ختم کر دیں گے۔