Friday, May 10, 2024

کراچی کا کوئی ماسٹر پلان نہیں ، شہر پر ظالم لوگوں کی حکومت ہے ، فردوس نقوی

کراچی کا کوئی ماسٹر پلان نہیں ، شہر پر ظالم لوگوں کی حکومت  ہے ، فردوس نقوی
July 7, 2020
 کراچی (92 نیوز) فردوس نقوی نے کہا کراچی کا کوئی ماسٹر پلان نہیں۔ شہر پر ظالم لوگوں کی حکومت  ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کے الیکٹرک دفتر کے باہر پریس کانفرنس کی۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کے الیکٹرک قاتل الیکٹرک بن چکا ہے۔ جو تاریں اتاری گئی ان کا وزن کتنا تھا وہ کس ریٹ میں بکی۔ ہماری چارج شیٹ ہے کہ یہ ادارہ بے نتھا بیل بن گیا ہے۔ ان پر نتھ ڈالنی ضروری ہے۔ ہم سپریم کورٹ جائیں گے۔ فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا 184 کے تحت سوموٹو لیکر چیف جسٹس صاحب نوٹس لیں۔ کے الیکٹرک پر ذہنی اذیت دینے کے خلاف پینلٹی لگنی چاہیے۔ کھنبوں کا بھی پورا اختیار ان کے پاس ہونا چاہیے۔ ہمیں لوگوں کی جانیں عزیز ہیں۔ کراچی کو بدنما کیا ہوا ہے۔ تاروں کی بھرمار ہے ، جانی نقصان ہورہا ہے۔ جب تک یہ مثبت جواب تحریر میں نہیں دیں گے تب تک ہم یہاں رہیں گے۔ فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا ہم انہیں ایک ہفتے سے کہہ رہے ہیں کہ وعدے عوام کے سامنے کریں۔ یہ مطالبات ہم اپنی حکومت سے بھی کررہے ہیں۔ شہزاد قاسم یہاں آئیں اور ہمارے ساتھ بیٹھیں۔ دوسری طرف نصرت سحر نے کہا ہماری صنعتیں بند ، مارکیٹ بند ، بجلی کی کھپت کم ہو گئی پھر بھی لوڈشیڈنگ ہے۔ میرے بہنوئی کی چھوٹی سے دوکان کا بل بھی 20 ہزار آرہا ہے۔ کیا کے ای کے لئے ٹرمپ آئے گا یا کینیڈا کے وزیراعظم کو بلائیں۔ ٹرمپ کو پکار رہی ہوں کے ای کا تم ہی نوٹس لے لو ، ایک ہفتے کے لئے آجاؤ۔