Friday, March 29, 2024

کراچی کا ضلع وسطی قومی اسمبلی کے 4،صوبائی اسمبلی کے 8حلقوں میں تقسیم

کراچی کا ضلع وسطی قومی اسمبلی کے 4،صوبائی اسمبلی کے 8حلقوں میں تقسیم
July 9, 2018
کراچی ( 92نیوز ) کراچی کے ضلع وسطی کو قومی اسمبلی کے 4 جبکہ سندھ اسمبلی کے 8حلقوں میں تقسیم کر دیا گیا۔کراچی کے ضلع وسطی کی مجموعی آبادی 29 لاکھ 72 ہزار 639 نفوس پر مشتمل ہے ۔ این اے 253 نیو کراچی، این اے 254 ایف بی ایریا، این اے 255 لیاقت آباد اور این اے 256 نارتھ ناظم آباد میں مجموعی طور پر مرد ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ چھپن ہزار ایک سو ننانوے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 19013 ہے ۔ حلقہ انتخاب میں 18لاکھ 51ہزار 18 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، پی ایس 123 ،24، 25، 26، 27، 28، 29اور پی ایس 130بھی ضلع وسطی میں شامل ہیں۔ ضلع وسطی میں 1129 پولنگ اسٹیشنز میں سے انتہائی حساس 123پولنگ اسٹیشنز پر دو ہزار اور 774حساس پولنگ اسٹیشنز پر 4482 پولیس افسران و اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نو سو افسران و اہلکار گشت پر مامور رہیں گے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی بھی کی جائے گی۔