Saturday, April 20, 2024

کراچی کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ، محکمہ موسمیات

کراچی کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ، محکمہ موسمیات
May 5, 2020
 کراچی (92 نیوز) شہر قائد ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔ سمندری ہوائیں بھی معطل ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ گرم و خشک ہواوں نے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چھ اور سات مئی کو ہیٹ ویوکے زیادہ خدشات ہیں، پارہ 42 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ شدید گرمی نےشہریوں کو بے حال کر دیا ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہریوں  کی بڑی تعداد سی ویو کارخ کرتی تھی لیکن اس بارکوروناوائرس اور لاک ڈاون کی وجہ سےشہریوں کو سی ویو آنے کی اجازت نہیں ہیں جس کی وجہ سے ساحل پر بھی سناٹا ہے۔ ادھر اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔