Friday, April 26, 2024

کراچی کا درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ پر آگیا

کراچی کا درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ پر آگیا
December 18, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی  میں رواں سال کا سرد دن ہے ، درجہ حرارت گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ پر آگیا  ، موسم کا حال بتانے والےکہتے ہیں  آئندہ چند روز میں مزید ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی۔ کراچی میں  سردی کی لہر آگئی ، شہری مزید تیاریاں کرلیں ، کراچی میں بھی ملک کےدیگر علاقوں کی طرح ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں ، شمال مشرقی ہواؤں  کے سبب درجہ حرارت تین ڈگری کم ہوکر گیارہ ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے۔ ٹھنڈی ہواوں کے ساتھ موسم سرما جوبن پر ہے ، موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں آئندہ چند روز میں مزید یخ بستہ ہوائیں شہر کا رخ کریں گی ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا۔