Saturday, April 27, 2024

کراچی کا حلقہ این اے 247 پینے کے صاف پانی سے محروم

کراچی کا حلقہ این اے 247 پینے کے صاف پانی سے محروم
July 3, 2018
کراچی (92 نیوز)  قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 247 ہر بار سیاسی کھلاڑیوں کی توجہ کا مرکز تو رہا ہے لیکن بنیادی سہولیات کی فراہمی کا خواب آج تک شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔ کراچی کا حلقہ این اے 247 پینے کے صاف پانی سے محروم ہے۔ منتخب ہونے والوں کے وعدے وفا ہوئے نہ دعووں نے حقیقت کا روپ دھارا۔ این اے دو سو سنتالیس کے مکین آج بھی ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں۔ دیگر بنیادی سہولیات کا بھی شدید فقدان ہے۔ دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں اس حلقے سے پی ٹی آئی کے عارف علوی، ایم کیو ایم کے فاروق ستار، ایم ایم اے کے حافظ نعیم، پی ایس پی کے مصطفی کمال اور پیپلز پارٹی کے عزیز میمن انتخابی دنگل میں قسمت آزمائیں گے۔