Friday, March 29, 2024

کراچی کا بلڈر پرویز مشرف کے ہم شکل کیساتھ ہاتھ کر گیا

کراچی کا بلڈر پرویز مشرف کے ہم شکل کیساتھ ہاتھ کر گیا
August 29, 2016
کراچی (92نیوز) سابق صدر پرویز مشرف کا ہم شکل سٹی کورٹ سے فلیٹ کی ملکیت کا کیس ہارا تو سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ وسیم انصاری نے اپیل دائر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کا ہم شکل وسیم انصاری سٹی کورٹ سے فلیٹ کی ملکیت کا کیس ہارا تو سندھ ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔ کہتے ہیں کہ ان کے فلیٹ پر دوسری پارٹی نے دعویٰ کیا تھا لیکن بلڈر کی عدم دستیابی پر کیس ہار گیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلڈر کئی شہریوں کو لوٹ کر بیرون ملک فرار ہو گیا۔ ملکیت کی تصدیق اور بلڈر کےخلاف کارروائی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ انہوں نے عدلیہ پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔ بولے مایوس نہیں‘ انصاف ضرور ملے گا۔