Sunday, September 8, 2024

کراچی کا ایک اور بینک دن دیہاڑےلٹ گیا

کراچی کا ایک اور بینک دن دیہاڑےلٹ گیا
August 18, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے  گلشن اقبال 13 ڈی  ون میں ایک نجی بینک  سے ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ایس پی گلشن اقبال عابد قائم خانی کے مطابق گلشن اقبال 13 ڈی  ون میں ایک نجی بنک   میں آج صبح چار ڈاکو آئے ۔ ایک ڈاکو بنک کے اندر داخل ہو ا جبکہ تین ڈاکو بعد میں بنک میں داخل ہوئے ۔ اور بنک میں موجود تقریبا 80 لاکھ روپے لوٹ لیئے ۔ مزاحمت کے دوران ملزموں کی فائرنگ سے نجی بنک کا سیکورٹی گارڈ بھی زخمی ہوا۔ایس پی گلشن اقبال کا کہنا ہے کہ  ڈکیتی کا واقعہ ناقص سیکورٹی کی وجہ سے پیش آیا ۔ عمو می طور پر بنک میں اتنی رقم موجود نہیں ہوتی۔ بنک ڈکیتی کے فوری بعد ایک شخص کو حراست میں لیا ہے جس سے نائن ایم ایم پستول برآمد ہو ئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم کی شناخت  کی کوشش کر رہے ہیں۔