Thursday, April 25, 2024

کراچی کا انتخابی معرکہ میدان جنگ میں بدل گیا

کراچی کا انتخابی معرکہ میدان جنگ میں بدل گیا
December 5, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی کا انتخابی معرکہ میدان جنگ میں بدل گیا ،لانڈھی میں 2 جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم  ،کیمپ اکھاڑ  دیئے گئے لانڈھی، ملیر،  لیاری اورنگی ٹاؤن ،ناظم آباد سمیت کئی علاقوں میں جھگڑے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کا انتخابی معرکہ میدان جنگ میں بدل گیا۔ لانڈھی میں دو جماعتوں کے کارکنوں میں تصادم ایکدوسرے پر  پتھراؤبھر کیا ۔ کیمپ اکھاڑ دیئے گئے بینرزاورموٹر سائیکل کو آگ لگا دی گئی ۔ دوسری طرف لانڈھی، ملیر ، لیاری، اورنگی ٹاؤن ،ناظم آباد مواچھ گوٹھ سمیت کئی علاقوں میں جھگڑے  متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ کچھ لوگوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ۔