Saturday, April 20, 2024

کراچی کا 4سالہ حاشر مسیحا کا منتظر

کراچی کا 4سالہ حاشر مسیحا کا منتظر
December 12, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی میں بسنے والا 4 سالہ ننھا حاشر  دل کے مرض میں مبتلا ، چھوٹی عمر میں زندگی بھی چھوٹی پڑ گئی ، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ  بروقت علاج نہ ہوا تو ننھا سا دل دھڑکنا چھوڑ دے گا، ننھے حاشر کے والدین اپنے لخت جگر کی زندگی بچانے کے لیے کسی مسیحا کے منتظر  ہیں ۔ اپنے  لخت جگر کی بیماری  بے بسی کی تصویر بنے  حاشر کے والد کا کہنا ہے ان کے لعل  کی زندگی کے لیے اُمید  کی واحد کرن  اس کے دل کی پیوند  کاری ہے جو کہ پڑوسی ملک بھارت  میں ہی ممکن ہے۔ اپنی  آنکھوں کے نور  کو ہر گذرتے لمحے  موت کی جانب بڑھتے دیکھ کر ماں کا دل بھی بیٹھا جارہا ہے  ، غربت کے ہاتھوں مجبور  حاشر کے والدین منتظر ہیں کسی  نیک فرشتے کو  بچے کو نئی زندگی  دینے کیلئے  اس کے علاج کے اخراجات برداشت کرسکے ۔