Sunday, September 8, 2024

کراچی: ڈیکوریشن کی دکان میں شہریوں کو لوٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول

کراچی: ڈیکوریشن کی دکان میں شہریوں کو لوٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول
January 17, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں ڈیکوریشن کی دکان میں شہریوں کو لوٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کر لی۔ ملزم ایک منٹ پچاس سیکنڈ میں واردات کر کے باآسانی فرار ہو جاتے ہیں۔ انداز ایسا کہ لگے کوئی کسٹمر ہے لیکن جناب بظاہر شریف نظر آنے والے یہ لوگ خریدار ہیں نہ ہی یہاں کوئی سودا ہوا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو لٹیرے جو شرافت کا لبادہ اوڑھ کر ڈیفنس فیز فور کی ڈیکوریشن کی دکان میں داخل ہوئے۔ ایک کرسی پر بیٹھ گیا اور دوسرا ڈاکو اس کی شناخت بچانے کیلئے کھڑا رہا۔ ان کی کوشش تھی کہ سی سی ٹی وی کیمرے میں کچھ نظر نہ آئے مگر پھر بھی کہیں ناں کہیں چوک گئے۔ پہلے ایک نے دکان کا کارڈ مانگا جبکہ دوسرے نے اسلحہ دکھا کر دکان میں موجود خاتون کا پرس لے لیا۔ برابر میں بیٹھے بزرگ کی جیب بھی خالی کرا لی گئی۔ سی سی ٹی وی میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم نے نوٹ نکالنے کے بعد خاتون کو پرس واپس کر دیا اور سویٹر کو ٹھیک کیا، جیب میں رقم ڈالی اور پھر یہ جا اور وہ جا۔