Friday, March 29, 2024

کراچی ، ڈیڑھ سالہ احسن کے قتل کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ‏

کراچی ، ڈیڑھ سالہ احسن کے قتل کی ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ‏
April 18, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ڈیڑھ سالہ بچے احسن شیخ کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

یونیورسٹی روڈ پرپولیس والوں کے ہاتھوں معصوم بچے کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے پولیس مقابلے کا پول کھول دیا۔

چینل 92 نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج میں متاثرہ فیملی رکشے میں سوار ہوتی دکھائی دے رہی ہے ، جبکہ گولی کا نشانہ بننے والا ڈیڑھ سالہ احسن کو والد نے اٹھا رکھا ہے۔

سات بجکر 19 منٹ اور 16 سکینڈ پر رکشے کے آگے سے گزرنے والی موٹر سائیکل سے فائر ہوا ، ایک سیکنڈ بعد تعاقب کرتے کرنے والے پولیس اہلکاروں کی جانب 2 فائر کئے گئے۔

چند سیکنڈ بعد احسن کا والد رکشے سے اترا پھر بچے کو لے کر اسپتال روانہ گئے۔

دوسری جانب واقعے کے عینی شاہد کابیان بھی منظر عام پر آ گیا ،  سکیورٹی گارڈ عاشق علی کا کہنا ہے کہ اس  نے گولی چلنے کی  آواز سنی ، لیکن کوئی مقابلہ ہوتے نہیں دیکھا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اور سکیورٹی اہلکار کے بیان کے مطابق پولیس کی جانب سے مقابلے دعویٰ بے  بنیاد دکھائی دیتا ہے۔