Saturday, May 18, 2024

کراچی ، ڈیوٹی سے گھر جاتے ڈی ایس پی نے مبینہ ڈاکو ہلاک کردیا

کراچی ، ڈیوٹی سے گھر جاتے ڈی ایس پی نے مبینہ ڈاکو ہلاک کردیا
November 14, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں فلمی سین کے دوران ڈیوٹی سے گھر جاتے ڈی ایس پی نے ڈاکو نے ہلاک کردیا۔
ڈی ایس پی ٹریفک باز محمد ڈیوٹی سے گھر جارہے تھے کہ راستے میں ڈکیتی واردات دیکھی تو فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ سے مبینہ ملزم ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے مبینہ ملزم سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرنے کا دعویٰ کر لیا۔ حکام کے مطابق ملزم شہریوں کو لوٹ رہا تھا کہ ڈی ایس پی ٹریفک نے فائرنگ کر کے انجام تک پہنچا دیا۔