Friday, April 26, 2024

کراچی : ڈینگی کی وبا پھیلتے ہی سرکاری اسپتالوں میں قائم ڈینگی آئسولیشن وارڈز ختم

کراچی : ڈینگی کی وبا پھیلتے ہی سرکاری اسپتالوں میں قائم ڈینگی آئسولیشن وارڈز ختم
September 22, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کا انوکھا کارنامہ سامنے آ گیا۔ ڈینگی نے وبائی صورت اختیار کی تو آئسولیشن وارڈز ہی ختم کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا ادارہ ہو یا اسپتال سب کا ایک جیسا ہے حال۔ کراچی کے سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ نے ایسا انوکھا کارنامہ انجام دیا کہ سب کی آنکھیں کھلی رہ گئیں۔ ڈینگی نے وبائی صورت اختیار کی تو آئسولیشن وارڈز ہی ختم کر دیے گئے۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق آئسولیشن وارڈز کی بندش سے ڈینگی کے مریضوں کو ٹیسٹ اور علاج کیلئے نجی اسپتال بھجوایا جا رہا ہے۔ وارڈز میں لگی جالیاں بھی چوری کرلی گئیں۔ آئسولیشن وارڈز اس وقت ختم کئے گئے جب کراچی میں ہفتہ وار بنیاد پر چالیس سے زائد افراد ڈینگی میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ محکمہ صحت کے ذمہ دار افسر کے مطابق ڈینگی کنٹرول پروگرام کی جانب سے کٹس فراہم نہ کرنے پر آئسولیشن وارڈز ختم کئے گئے۔ ڈینگی سے رواں سال دو اموات ہوچکی ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار دو سو ستر تک پہنچ گئی ہے۔