Wednesday, May 8, 2024

کراچی: ڈینگی کا شکار 10 سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا

کراچی: ڈینگی کا شکار 10 سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا
September 9, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں ڈینگی کا مریض10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد1158 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں ڈینگی کا مریض دس سالہ ذوالفقار نجی اسپتال میں جاں بحق ہوگیا،جس کے بعد رواں برس ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد دو ہوگئی ہے،دوسری جانب رواں برس ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار ایک سو اٹھاون ہوگئی ہے۔